یو اے ای اور قطر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big news for Pakistanis residing in the UAE
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران یو اے ای اور قطر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سعودی عرب جانے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات (UAE) جانے والوں کی تعداد میں 1500 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ مارچ 2026 میں 9533 پاکستانی یو اے ای گئے، جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ یہ تعداد 2271 تھی، یعنی 320 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق فروری 2026 میں یو اے ای جانے والوں کی تعداد میں 692 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ جنوری میں بھی 505 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
قطر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، جہاں 3 ماہ کے دوران 17 ہزار 687 افراد گئے، جو کہ 110 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
کویت جانے والوں کی تعداد میں بھی معمولی اضافہ ہوا، جبکہ اس کے برعکس سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں مجموعی طور پر 57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 57 ہزار 500 سے زائد پاکستانی سعودی عرب گئے، جبکہ صرف مارچ میں یہ تعداد 23 ہزار 366 رہی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









