جمعہ، 17-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/29هـ (17-04-2026م)

پنجاب میں طوطا رکھنے والوں کیلئے لائسنس لازمی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی

03 اپریل, 2026 10:11

لاہور: پنجاب حکومت نے گھروں میں طوطے رکھنے والوں کے لیے لائسنس حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق چار اقسام کے مقامی طوطے لائسنسنگ میں شامل کیے گئے ہیں، جن میں راء، گانی دار، سلیٹی سر اور جامنی سر والے طوطے شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ طوطوں کی آن لائن لائسنسنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت شوقیہ افراد کے لیے لائسنس فیس 1 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ سمال بریڈر کے لیے 20 ہزار اور لارج بریڈر کے لیے 30 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

شوقیہ افراد اور بریڈرز کے لیے الگ الگ لائسنس کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں، جبکہ طوطا رکھنے والوں کے لیے حلف نامہ جمع کروانا بھی لازمی ہوگا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق لائسنس حاصل کرنے کے بعد طوطوں کو مخصوص رنگ کوڈز پہنائے جائیں گے تاکہ ان کی شناخت ممکن ہو سکے۔

بریڈرز کے لیے خصوصی شرائط بھی نافذ کی گئی ہیں، جن کے تحت افزائش نسل کا مکمل ریکارڈ رکھنا ہوگا، جبکہ سمال بریڈر کو 10 فیصد اور لارج بریڈر کو 20 فیصد طوطے آزاد کرنا ہوں گے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ بغیر لائسنس طوطے رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔