جمعہ، 17-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/29هـ (17-04-2026م)

پیٹرول مہنگا ہونے پر حکومت کا ریلیف، ٹول ٹیکس اضافہ معطل

03 اپریل, 2026 15:34

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ ٹول ٹیکس میں ہونے والا سہ ماہی اضافہ فی الحال معطل کر دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق 5 اپریل سے نافذ ہونے والا نیا اضافہ روک دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں عوام پر مزید بوجھ ڈالنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد شہری پہلے ہی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس لیے ٹول ٹیکس بڑھانا مناسب نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں قوم کو متحد ہو کر حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملک بھر میں ٹول ٹیکس کی نئی شرحیں جاری کی تھیں۔ ان کے مطابق مختلف موٹرویز پر فیس میں اضافہ کیا گیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق موٹر کار کے لیے قومی شاہراہوں پر ٹول 100 روپے مقرر کیا گیا تھا۔ کوہاٹ ٹنل پر کار کا ٹول 250 روپے کر دیا گیا تھا۔

اسی طرح اسلام آباد سے پشاور ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول 700 روپے رکھا گیا تھا۔ لاہور سے عبدالحکیم ایم تھری پر یہ فیس 1000 روپے تک بڑھا دی گئی تھی۔

پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان ایم فور موٹروے پر کار کا ٹول 1300 روپے، جبکہ ملتان سے سکھر ایم فائیو پر 1500 روپے مقرر کیا گیا تھا۔

اب حکومت نے یہ اضافہ روک کر عوام کو وقتی ریلیف فراہم کیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔