اب نئی سم کیسے جاری ہوگی؟ پی ٹی اے نے نیا نظام متعارف کرادیا

PTA signals mobile SIM blocking; which people will be affected?
اسلام آباد: پاکستان میں بائیومیٹرک سسٹم کے باوجود غیرقانونی موبائل سمز کے اجرا کا مسئلہ مکمل طور پر حل نہیں ہو سکا۔ اس مسئلے کے حل کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک نیا سیکیورٹی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق اب نئی پالیسی کے تحت موبائل سم جاری کرنے کے لیے نہ صرف انگلیوں کے نشانات بلکہ صارف کے چہرے کی تصدیق بھی لازمی ہوگی۔ اس قدم کا مقصد جعلسازی کے نئے طریقوں کو روکنا اور بائیومیٹرک نظام کی کمزوریوں کو دور کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق بعض جعلساز سلیکون سے تیار شدہ جعلی انگلیوں اور فنگر پرنٹس استعمال کر کے سم حاصل کر لیتے ہیں۔ کچھ لوگ دیگر افراد کی شناخت چوری کر کے بھی غیرقانونی سم جاری کروانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
پی ٹی اے کے چیئرمین نے ہدایت دی ہے کہ فیشل ویری فکیشن کا نظام جلد از جلد نافذ کیا جائے۔ اس نظام کو عالمی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا جا رہا ہے تاکہ سم رجسٹریشن کا عمل محفوظ اور مؤثر ہو۔
حکام کا کہنا ہے کہ چہرے کی تصدیق کو لازمی قرار دینے سے جعلی فنگر پرنٹس کے ذریعے سموں کے اجرا کا راستہ بند ہو جائے گا۔ اس کے نتیجے میں ایک مضبوط اور فول پروف نظام قائم ہوگا۔ یہ نہ صرف غیرقانونی سرگرمیوں کو روکے گا بلکہ دہشت گردی، فراڈ اور دیگر جرائم کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









