آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کی یقین دہانی

پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کا فیصلہ کر لیا
حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی بجٹ میں سبسڈی کو محدود رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سبسڈی کو 830 ارب روپے تک رکھا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد مالی دباؤ کو کم کرنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ خلیجی کشیدگی اور عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان پر بھی اثرات پڑ رہے ہیں۔ ان اثرات سے نمٹنے کے لیے بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافہ کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت یہ شرط رکھی گئی ہے کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرے گا۔ اسی سلسلے میں نیا بنیادی ٹیرف 15 جنوری 2027 سے نافذ کرنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں بھی تاخیر ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق آئیسکو، گیپکو اور فیسکو سمیت کئی کمپنیوں کی نجکاری اب 2027 کے آغاز تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










