جمعرات، 18-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، کمپنی کا باضابطہ اعلان

04 اپریل, 2026 15:11

کراچی: الیکٹرک گاڑیوں کی ریٹیل قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کی بڑی وجہ بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات اور ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ہے۔

کمپنی کی جانب سے 3 اپریل کو جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سمندری فریٹ چارجز میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کراچی بندرگاہ سے فیکٹری تک لاجسٹکس اخراجات اور وہاں سے ڈیلرشپس تک ترسیل کے خرچے بھی بڑھ گئے ہیں۔ ان تمام عوامل نے مجموعی لاگت پر اثر ڈالا ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران کمپنی کے کاسٹ اسٹرکچر پر خاصا دباؤ آیا ہے۔ خاص طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ان اخراجات میں اضافے کی بڑی وجہ بنا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اب ان اضافی اخراجات کو برداشت کرنا ممکن نہیں رہا۔ اسی لیے میٹرو ای-وہیکلز کے تمام ماڈلز کی قیمت میں 5 ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یہ نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہیں۔ 3 اپریل کے بعد آنے والے تمام آرڈرز پر اس کا اطلاق ہوگا۔ ڈیلرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نئی قیمت کے مطابق رقم وصول کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔