موٹرسائیکل کی رجسٹریشن کروانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big good news has arrived for motorcycle riders who want to obtain a driving license.
سندھ حکومت نے موٹرسائیکل مالکان کے لیے بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہر موٹرسائیکل سوار کو اپریل کے مہینے میں 2 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ یہ رقم پیٹرول پر سبسڈی کی صورت میں دی جائے گی۔
حکام کے مطابق فی لیٹر 100 روپے تک رعایت دی جائے گی۔ ایک موٹرسائیکل سوار کو ماہانہ 20 لیٹر تک سستا پیٹرول مل سکے گا۔
یہ سبسڈی ایک موبائل ایپ کے ذریعے دی جائے گی۔ جس شخص کے نام پر موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہوگی، رقم اسی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں تقریباً 66 لاکھ موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا ہے۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ موٹرسائیکل کی ٹرانسفر کو مفت کر دیا گیا ہے۔ شہری بغیر کسی فیس کے اپنی موٹرسائیکل اپنے نام منتقل کرا سکیں گے۔
حکام کے مطابق یہ رقم 15 سے 20 اپریل کے درمیان دی جائے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رجسٹریشن کے لیے صرف سرکاری ایپ استعمال کریں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سبسڈی کا نظام بہتر بنا رہی ہے تاکہ صرف مستحق افراد کو فائدہ مل سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











