پی این ایس خیبر کی انٹری، پاکستان نیوی کی اسٹریٹجک صلاحیت میں بڑا اضافہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط اور جدید نیوی انتہائی ضروری ہے۔
وہ پی این ایس خیبر کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت بہت زیادہ ہے کیونکہ یہ اہم تجارتی اور توانائی کے سمندری راستوں کے قریب واقع ہے۔ اسی وجہ سے سمندری راستوں کی حفاظت کے لیے ایک طاقتور نیوی ناگزیر ہے۔
نیول چیف نے کہا کہ “مرکہ حق” کے دوران پاک بحریہ مکمل طور پر تیار تھی اور دشمن کے جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی تھی، جس کے باعث مخالف بحریہ کو پیچھے ہٹنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے واضح پیغام ملتا ہے کہ پاکستان کے سمندری مفادات کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے بتایا کہ پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی اور جدید جنگی پلیٹ فارمز سے لیس کیا جا رہا ہے۔ پی این ایس خیبر اور مستقبل میں شامل ہونے والی ہنگور کلاس آبدوزیں نیوی کی طاقت اور صلاحیت میں مزید اضافہ کریں گی۔
انہوں نے تقریب کے اختتام پر پی این ایس خیبر کے عملے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










