جمعرات، 18-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

بجلی اور ایندھن کی بچت کیسے ہوگی؟ وفاقی وزیر علی پرویز نے بڑے حکومتی فیصلے کا عندیہ دیدیا

04 اپریل, 2026 10:37

اسلام آباد: حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے اہم اقدامات پر غور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور ایندھن کی بچت کے لیے مارکیٹیں جلد بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اگر یہ فیصلہ منظور ہوا تو شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔

اس کے برعکس دیگر مارکیٹیں اس سے پہلے بند کر دی جائیں گی۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے بجلی اور ایندھن کی کھپت میں واضح کمی لائی جا سکتی ہے۔

وفاقی وزیر نے معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ جلد آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک حکام سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان کی معاشی مشکلات پر بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی اداروں کو بتائے گی کہ ملک کو بڑے مالی دباؤ کا سامنا ہے، جس کے باعث معاشی پالیسیوں کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔

علی پرویز ملک نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے 3.5 ارب ڈالر پاکستان میں جمع کروا رکھے ہیں۔ اگر یہ رقم واپس مانگی گئی تو حکومت اس کے لیے تیار ہے۔

توانائی کے بحران کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قطر سے گیس کی سپلائی متاثر ہونے کے بعد فوری اقدامات کیے گئے۔ مقامی گیس فیلڈز سے 400 سے 500 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جا رہی ہے تاکہ عوام اور صنعت کو کم سے کم مشکل ہو۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔