پیٹرول و ڈیزل مہنگا، کراچی کے تاجروں کی “معیشت بچاؤ تحریک” کا اعلان

سندھ میں ممکنہ لاک ڈاؤن کی خبریں!!! تاجر برادری کا اہم بیان سامنے آگیا
کراچی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کراچی کے تاجروں نے “معیشت بچاؤ تحریک” شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مختلف تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں حکومت سے فوری ریلیف کا مطالبہ کیا۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کمی ناکافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قیمتوں کو پرانی سطح پر واپس لایا جائے۔ اس کے ساتھ ڈیزل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کا مطالبہ کیا گیا۔
پریس کانفرنس میں ٹرانسپورٹ، الیکٹرونکس، فرنیچر اور ٹمبر کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندے موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایندھن مہنگا ہونے سے کاروباری لاگت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کا اثر عام صارف تک پہنچ رہا ہے۔
تاجروں نے اعلان کیا کہ پیر کو دوپہر 2 بجے برنس روڈ سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی۔ احتجاج کے دوران اونٹ گاڑیوں، گھوڑا گاڑیوں اور گدھا گاڑیوں کے ذریعے علامتی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
تاجروں نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ پر تقریباً 8 ہزار کنٹینرز بیرون ملک روانگی کے منتظر ہیں۔ اندرون ملک سامان کی ترسیل بھی بڑھتے ہوئے کرایوں کے باعث متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل معاشی حالات سے گزر رہا ہے اور تاجروں نے سب سے پہلے آواز بلند کی ہے۔ تاجروں نے خود کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










