بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

ہنستا بستا گاؤں اجاڑ گیا، پنڈی بھٹیاں کے چار سپوت لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق

06 اپریل, 2026 15:24

لیبیا کے قریب کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پنڈی بھٹیاں کے چار نوجوان بھی شامل نہیں، جو بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طریقے سے یورپ جا رہے تھے۔

پنڈی بھٹیاں کے نواحی دیہاتوں میں اس وقت قیامت کا منظر ہے، جہاں لیبیا کے ساحل پر پیش آنے والے کشتی حادثے میں چار مقامی نوجوانوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق کوٹ نظام، باغ کہنہ، باغ نو اور ٹاہلی گورائیہ سے ہے، جنہوں نے کچھ عرصہ قبل انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آکر یورپ پہنچنے کے لیے غیر قانونی راستہ اختیار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اگلے ماہ سے یورپ کو ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہوگا، عالمی توانائی کمپنی

اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں مجموعی طور پر اسی افراد کے مارے جانے کی خبر ہے، جن میں پنڈی بھٹیاں کے عاطف علی، ہارون رشید، سفیان اور جعفر بھی شامل تھے۔

نوجوانوں کی موت کی خبر ملتے ہی ان کے اہل خانہ پر سکتہ طاری ہو گیا اور گھروں میں کہرام مچ گیا۔ باغ نو سے تعلق رکھنے والے نوجوان ابوسفیان کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے، جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلرز کے سبز باغ اور غیر قانونی سفر نے ان قیمتی جانوں کو نگل لیا ہے۔ پنڈی بھٹیاں کی فضا سوگوار ہے اور ہر آنکھ ان نوجوانوں کے المناک انجام پر اشکبار ہے، جن کی میتوں کی واپسی کے لیے اہل خانہ اب بھی منتظر ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔