بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

موٹرسائیکل مالکان کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم فیصلہ

07 اپریل, 2026 13:21

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ایک اہم سہولت کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے موٹرسائیکل رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس کو ایک ماہ کے لیے مکمل طور پر ختم کر دیا ہے، جس سے شہریوں کو مالی ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیراعظم کی جانب سے عوامی ریلیف پیکج کے تحت کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عام شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

اب اسلام آباد کے رہائشی ایک ماہ تک بغیر کسی فیس کے اپنی موٹرسائیکل اپنے نام منتقل کروا سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف لوگوں کے اخراجات کم ہوں گے بلکہ وہ افراد بھی فائدہ اٹھا سکیں گے جو فیس کی وجہ سے رجسٹریشن مکمل نہیں کرا پا رہے تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔