پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Big good news for people wishing to get a passport
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے ڈی جی محمد علی رندھاوا کو ہدایت دی ہے کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نظام کو جدید اور آسان بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے ملک بھر میں پاسپورٹ اور امیگریشن کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نظام کو پیپر لیس بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ تمام اصلاحات کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ درخواست کے عمل کو آسان بنایا جائے اور غیر ضروری پیچیدگیوں کو ختم کیا جائے۔
دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار کو دوبارہ معمول پر لاتے ہوئے انہیں ہفتے میں پانچ دن کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب تمام دفاتر پیر سے جمعہ تک کام کریں گے تاکہ شہریوں کو پاسپورٹ بنوانے میں آسانی ہو۔
یاد رہے کہ اس سے قبل توانائی کی بچت کے تحت دفاتر کے کام کے دن کم کر دیے گئے تھے اور کچھ عملے کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم اب شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرانا شیڈول بحال کر دیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












