بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی

07 اپریل, 2026 15:08

بلوچستان میں بیس مارچ سے جاری طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 16 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

بلوچستان بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، جس سے انسانی جانوں کے ضیاع سمیت انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق بیس مارچ سے شروع ہونے والے اس سلسلے میں اب تک سولہ افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہو چکے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں پانچ مرد اور گیارہ بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میزبانی کے بدلے احسان فراموشی، بلوچستان کے عوام نے افغان طالبان کے رویے کو مسترد کر دیا

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان ضلع ژوب میں ہوا، جہاں چھ اموات ریکارڈ کی گئیں، اس کے علاوہ قلعہ عبداللہ، لورالائی، کیچ، دکی، کوہلو اور جعفرآباد میں بھی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

اموات کی وجوہات سیلابی ریلوں میں بہہ جانے، مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے کو بتایا گیا ہے۔ بارشوں کے باعث صوبے بھر میں 161 مکانات متاثر ہوئے، جن میں سے 34 مکمل تباہ جبکہ 127 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

اس کے علاوہ لائیو اسٹاک سیکٹر کو بھی نقصان پہنچا ہے اور 65 مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں صوبے بھر میں نقصانات کا سروے کر رہی ہیں تاکہ متاثرین کی امداد کی جا سکے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔