بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

سابق رکن قومی اسمبلی نواب میر بابل خان جکھرانی انتقال کرگئے

07 اپریل, 2026 12:22

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی نواب میر بابل خان جکھرانی انتقال کر گئے۔

 مرحوم جکھرانی چیف وہپ (قومی اسمبلی) اور ایم این اے میر اعجاز خان جکھرانی کے والد تھے۔ ان کے اچانک انتقال سے سیاسی حلقوں اور پیپلز پارٹی کے کارکنان میں گہرا صدمہ پایا جا رہا ہے۔

نواب میر بابل خان جکھرانی کی نمازِ جنازہ آج شام ان کے آبائی شہر جیکب آباد میں ادا کی جائے گی، جہاں سیاسی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو سمیت دیگر رہنماؤں نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کے لیے صبر و سکون کی دعا کی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔