کن موٹرسائیکل مالکان کو پیٹرول پر سبسڈی نہیں ملے گی؟ اہم اعلان سامنے آگیا

How much will petrol become expensive? You’ll be shocked to know the answer
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ہر موٹر سائیکل کے مالک کو نہیں ملے گی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وضاحت کی کہ ایک سے زائد موٹر سائیکل رکھنے والے یا گاڑی کے مالک افراد کے لیے علیحدہ ضابطہ طے کیا جا رہا ہے۔
کاشتکاروں کو فیول سبسڈی کسان کارڈ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ جن کسانوں نے ابھی تک کارڈ نہیں بنوایا، انہیں فوری طور پر کارڈ بنوانا ہوگا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ مریم نواز بہت فکر مند ہیں۔ بیرون ملک سے دالیں آنے میں تاخیر کے باعث مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔ تاہم چنے کی نئی فصل جلد مارکیٹ میں آ جائے گی، جس سے حالات بہتر ہوں گے۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ناجائز منافع خوری سے گریز کریں۔ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرے گا تو پیرافورس اور دیگر متعلقہ ادارے کارروائی کریں گے۔
وزیر اطلاعات نے عوام سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ حکومت اکیلی اس بحران کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












