بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستان کی خاموش اور مؤثر سفارتکاری پر اظہار تشکر

08 اپریل, 2026 11:50

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے کردار کو خاموش اور مؤثر قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ اور اعلیٰ قیادت کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو عالمی سطح پر زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ایک خصوصی تہنیتی پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اس اہم سیز فائر کے حصول میں پاکستان کے کلیدی کردار کی تعریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بڑی سفارتی فتح، پاکستان کی درخواست پر امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا اعلان

برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے پیغام میں پاکستان کی سفارتی مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی خاموش اور انتہائی مؤثر سفارتکاری کے شکر گزار ہیں، جس کی بدولت خطے میں جاری کشیدگی میں کمی آئی ہے۔

جین میریٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک ایسے وقت میں جب خطہ ایک بڑی تباہی کے دہانے پر تھا، پس پردہ رہ کر فریقین کے درمیان رابطے بحال کرانے میں جو کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کے مطابق، پاکستان کی اس کوشش نے نہ صرف ایران اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد دی بلکہ عالمی امن کے قیام کے لیے پاکستان کے قد کاٹھ میں بھی اضافہ کیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔