بچوں کے ب فارم بنوانے والے والدین خبردار!!! نادرا کا اہم اعلان

نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں؛ ب فارم گھر بیٹھے آن لائن بنوائیں، طریقہ جانیے
اسلام آباد: نادرا نے بچوں کے ب فارم (چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) کے اجرا کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت ہر بچے کا ب فارم تین مختلف مراحل میں بنایا جائے گا۔
حکام کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد بچوں کا ریکارڈ زیادہ مؤثر اور محفوظ بنانا ہے، جس کے تحت ہر مرحلے پر ب فارم کی معیاد مقرر ہوگی اور وقت مکمل ہونے پر نیا فارم بنوانا لازمی ہوگا۔
نئے طریقہ کار کے تحت بچے کی پیدائش پر پہلا ب فارم بغیر تصویر کے جاری کیا جائے گا، جو بچے کی عمر تین سال ہونے تک کارآمد رہے گا۔ اس کے بعد تین سال کی عمر مکمل ہونے پر دوسرا ب فارم تصویر کے ساتھ بنایا جائے گا، جس کی معیاد بچے کے 10 سال ہونے تک ہوگی۔
مزید برآں، جب بچے کی عمر 10 سال سے تجاوز کر جائے گی تو تیسرا ب فارم جاری کیا جائے گا، جس میں بچے کی تصویر کے ساتھ بائیومیٹرک تفصیلات جیسے آئرس اور فنگر پرنٹس بھی شامل ہوں گے۔ یہ ب فارم 18 سال کی عمر تک مؤثر رہے گا۔
نادرا نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچے کی پیدائش کے ایک ماہ کے اندر یونین کونسل میں اندراج کرائیں اور بروقت ب فارم حاصل کریں۔ مزید یہ کہ مقررہ مدت ختم ہونے پر نیا ب فارم بنوانے کے لیے قریبی نادرا دفتر سے رجوع کیا جائے یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے درخواست دی جا سکتی ہے۔
حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف بچوں کی شناخت کا نظام بہتر ہوگا بلکہ مستقبل میں دستاویزات کی تصدیق کا عمل بھی زیادہ آسان اور محفوظ بنایا جا سکے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










