بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانی یہ غلطی ہر گز نہ کریں

Pakistanis Seeking Jobs Abroad, Be Alert!
اسلام آباد: بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ ٹریول ایجنسیوں کو ملازمت کے ویزے کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی ادائیگی نہ کریں۔
بیورو کے مطابق ٹریول ایجنسی کا کام صرف آپ کے سفر کے لیے ٹکٹ بک کرنا ہے اور اس کا بیرون ملک جاب ویزے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ملازمت کے حصول کے لیے ہمیشہ بیورو کی ویب سائٹ پر موجود فارن جابز پورٹل استعمال کریں اور متعلقہ لائسنس یافتہ ریکروٹنگ ایجنسی سے براہ راست رابطہ کریں۔
بیورو نے مزید کہا کہ اگر کسی نے ٹریول ایجنسی کے ذریعے ملازمت کے نام پر دھوکہ دیا تو ایسی شکایات ایف آئی اے کو درج کروائی جا سکتی ہیں تاکہ قانونی کارروائی ممکن ہو سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










