بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

15 اپریل, 2026 14:30

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے نئی ہاؤسنگ کالونی کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کی زیر صدارت اسپورٹس بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں خاص طور پر محکمہ اسپورٹس کے ملازمین کے لیے ہاؤسنگ کالونی بنانے کے منصوبے کو سراہا گیا اور باقاعدہ منظوری دی گئی۔

حکام کے مطابق اس منصوبے سے سرکاری ملازمین کو مناسب قیمت پر رہائش کی سہولت ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں کھیلوں کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں نئے سوئمنگ پولز بنانے اور سوئمنگ کی فیس میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں اسپورٹس کمپلیکسز کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے جدید کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا نظام متعارف کروانے کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ ایک جدید کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ تمام سرگرمیوں پر نظر رکھی جا سکے۔

حکام نے یونیورسٹی آف اسپورٹس سائنسز کے قیام پر بھی اتفاق کیا، جس سے نوجوانوں کو کھیلوں کے شعبے میں تعلیم اور تربیت کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ مزید یہ کہ محکمہ میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جزا اور سزا کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور تمام مالی امور کا باقاعدہ آڈٹ کیا جائے۔ اس کے ساتھ کھیلوں کی سہولیات کو آؤٹ سورس کرنے اور سالانہ اسپورٹس کیلنڈر کو منظم بنانے کے فیصلے بھی کیے گئے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔