ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند موٹر سائیکل سواروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big good news has arrived for motorcycle riders who want to obtain a driving license.
پنجاب ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ نئے نظام کے تحت شہری اب ایک ہی دن میں لرنر اور ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو قانونی طور پر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی طرف راغب کرنا ہے۔ اس سہولت سے شہریوں کو دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے نجات ملے گی۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کو 23 لاکھ سے زائد لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 10 لاکھ سے زیادہ افراد نے ریگولر لائسنس حاصل کیا جبکہ لاکھوں شہریوں نے اپنے لائسنس کی تجدید بھی کروائی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہریوں میں لائسنس حاصل کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ ہے۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے اور بھاری جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے فوری طور پر ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔ اس سے نہ صرف قانون کی پاسداری ہوگی بلکہ سڑکوں پر حادثات میں بھی کمی لانے میں مدد ملے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










