بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ، توہینِ عدالت کی درخواست جلد مقرر کرنے کی استدعا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر جیل حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی زیرِ التواء درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
یہ متفرق درخواست نیاز اللہ خان نیازی ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ اس معاملے کی حساسیت کے پیش نظر کیس کو فوری سماعت کے لیے مقرر کرے۔
درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے 24 مارچ 2025 کو واضح حکم جاری کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرائی جائیں، لیکن اڈیالہ جیل حکام مسلسل ان عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو اسلام آباد میں احتجاج سے روک دیا، سہیل آفریدی پر اظہار عدم اطمینان
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ کوآرڈینیٹر کی جانب سے ملاقاتوں کی باقاعدہ ہفتہ وار فہرست بھیجی جا رہی ہے، مگر جیل انتظامیہ اس فہرست کو نظر انداز کر کے عدالتی حکم کی تذلیل کر رہی ہے۔
متفرق درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار بانی پی ٹی آئی کا ترجمان ہے اور قومی مفاد کے امور پر مشاورت کے لیے ان سے ملاقات کا قانونی و آئینی حق رکھتا ہے، جسے انتظامی ہتھکنڈوں کے ذریعے دبایا جا رہا ہے۔
توہینِ عدالت کی یہ درخواستیں طویل عرصے سے زیرِ التواء ہیں، جن پر اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا، لہٰذا انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے انہیں جلد سماعت پر لگایا جائے۔
اس کے ساتھ ہی ایک اور متفرق درخواست بھی دائر کی گئی ہے، جس میں ضروری دستاویزات کی مصدقہ نقول فراہم کرنے سے استثنیٰ مانگا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










