بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو بڑی خوشخبری سنادی

15 اپریل, 2026 14:48

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں شہر میں گرمی کی شدت میں واضح کمی آئے گی اور موسم نسبتاً خوشگوار ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا، جہاں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی اوپر چلا گیا تھا۔ اس صورتحال نے شہریوں کو خاصی پریشانی میں مبتلا کر دیا تھا۔ تاہم اب موسم کا رخ بدلنا شروع ہو گیا ہے اور سمندری ہوائیں دوبارہ چلنے لگی ہیں، جس سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 8 سے 10 دنوں تک شدید گرمی کا امکان نہیں ہے۔ اس دوران درجہ حرارت تقریباً 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بادلوں کی آمد سے گرمی کی شدت کم محسوس ہوگی۔

16 اپریل کے بعد درجہ حرارت میں مزید کمی ہو سکتی ہے، جس سے شہریوں کو مزید ریلیف ملے گا۔ ساتھ ہی ملک میں مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے، جو موسم میں تبدیلی کا سبب بنے گا۔

اس سسٹم کے تحت ملک کے شمالی علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جبکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی موسم میں ہلکی تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔