ملازمین کیلئے بڑی خبر؛ پینشن سے متعلق اچانک اہم فیصلہ

Big news for employees; an important sudden decision regarding pension
سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے ایک ریٹائرڈ ملازم کو 24 سالہ پنشن اور بقایا جات ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، عدالت نے واضح کیا کہ پنشن کسی بھی ریٹائرڈ ملازم کا حق ہے اور اس میں تاخیر ناقابل قبول ہے۔
یہ فیصلہ سابق پی آئی اے ملازم مصطفیٰ انصاری کی درخواست پر سنایا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل 2002 میں ایک ریٹائرمنٹ اسکیم کے تحت ریٹائر ہوئے تھے۔ سندھ ہائی کورٹ پہلے ہی پنشن اور دیگر مراعات دینے کا حکم دے چکی تھی، لیکن اس کے باوجود گزشتہ کئی برسوں کے بقایا جات ادا نہیں کیے گئے۔
سماعت کے دوران جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ کیا قانون میں ایسا کوئی جواز موجود ہے جس کے تحت کسی ریٹائرڈ ملازم کو پنشن سے محروم رکھا جائے؟ اس پر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ادارے کے دیگر ریٹائرڈ ملازمین کو باقاعدگی سے پنشن مل رہی ہے۔
پی آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے پر حتمی ہدایات کے لیے ادارے سے مشاورت ضروری ہے۔ تاہم عدالت نے ریمارکس دیے کہ پنشن کی ادائیگی میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ متعلقہ ملازم کو 24 سال کے بقایا جات سمیت پنشن فوری ادا کی جائے۔ عدالت نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ سماعت سے قبل ادائیگی نہ کی گئی تو پی آئی اے کے ایم ڈی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












