جمعرات، 16-اپریل،2026
جمعرات 1447/10/28هـ (16-04-2026م)

مفت الیکٹرک پنک اسکوٹی حاصل کرنے کی خواہشمند خواتین کیلئے بڑی خبر

16 اپریل, 2026 10:23

سندھ حکومت نے خواتین کے لیے مفت الیکٹرک پنک اسکوٹی اسکیم کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد اس پروگرام کو سکھر اور حیدرآباد میں بھی شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ بھر میں جاری پنک الیکٹرک اسکوٹر اسکیم کو مرحلہ وار توسیع دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس حوالے سے بلاول ہاؤس کراچی میں مختلف اجلاس ہوئے جن میں صوبے کے فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے چیئرمین کو کراچی میں جاری اسکوٹرز کی تقسیم کے عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو نے اس منصوبے پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مزید اضلاع تک لے جانے کی ہدایت دی۔

ابتدائی طور پر یہ اسکیم سکھر اور حیدرآباد میں شروع کی جائے گی، جہاں جلد ہی مستحق خواتین میں الیکٹرک اسکوٹرز کی تقسیم کی تقریبات منعقد ہوں گی۔ یہ اسکوٹرز سندھ کی مستقل رہائشی خواتین کو مفت فراہم کیے جائیں گے۔

اسکیم کے لیے چند بنیادی شرائط بھی رکھی گئی ہیں۔ امیدوار کا سندھ کا رہائشی ہونا ضروری ہوگا۔ وہ طالبہ یا ملازمت پیشہ ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل یا کار کا درست ڈرائیونگ لائسنس بھی لازمی شرط ہے۔

حکومت کے مطابق منتخب ہونے والی خواتین کو اسکوٹر کم از کم 7 سال تک فروخت یا کسی اور کو منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شفافیت کے لیے قرعہ اندازی کا نظام اپنایا جائے گا، جبکہ خواتین کو روڈ سیفٹی ٹریننگ بھی دی جائے گی تاکہ وہ محفوظ انداز میں گاڑی چلا سکیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔