جرمن سفیر کی فہد ہارون سے ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: جرمنی کی سفیر محترمہ اِنا لیپل نے وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے۔
ملاقات کے دوران بدلتے ہوئے عالمی ڈیجیٹل منظرنامے پر گفتگو کی گئی، جہاں ابھرتے مواقع اور درپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ خاص طور پر جعلی خبروں اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے، آن لائن تحفظ کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام جیسے معاملات پر توجہ مرکوز رہی۔
دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھایا جائے تاکہ مثبت اور محفوظ آن لائن ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔
اس موقع پر جرمن سفارتخانے کے سربراہ برائے مواصلات، ثقافتی امور اور پروٹوکول یان جیرالڈ کراوسر بھی موجود تھے، جنہوں نے گفتگو میں حصہ لیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








