جمعرات، 16-اپریل،2026
جمعرات 1447/10/28هـ (16-04-2026م)

تیاری کرلیں!!! بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

16 اپریل, 2026 10:05

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پیشگوئی کے مطابق مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان رہے گا۔ کچھ علاقوں میں موسم خشک جبکہ دیگر حصوں میں بادل اور بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

ملک کے زیادہ تر میدانی علاقوں میں دن کے وقت گرمی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔ تاہم شام اور رات کے اوقات میں موسم تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے چند علاقوں میں بارش متوقع ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔

اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی شام اور رات کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جبکہ بالائی خیبر پختونخوا میں درمیانی سے تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ بارشوں کا سلسلہ 18 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران مختلف علاقوں میں موسم کبھی خشک اور کبھی بارش والا رہے گا، جس سے درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ دیکھا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔