امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز کا آپریشن غضبِ للحق کا تفصیلی تجزیہ

واشنگٹن: امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے پاکستان کے آپریشن “غضبِ للحق” پر تفصیلی تجزیہ پیش کرتے ہوئے اسے دہشتگردی کے خلاف ایک منظم اور مؤثر حکمت عملی قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن سرحد پار خطرات سے نمٹنے کی پاکستان کی صلاحیت کو واضح کرتا ہے، جہاں افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تجزیے میں کہا گیا کہ اس فوجی کارروائی کے دوران نہ صرف ٹیکٹیکل کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں بلکہ سویلین آبادی کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے، جس سے آپریشن کی پیشہ ورانہ نوعیت سامنے آتی ہے۔
واشنگٹن ٹائمز کے مطابق پاکستان صرف فوجی طاقت پر انحصار نہیں کر رہا بلکہ سفارت کاری، سیاسی حکمت عملی اور اقتصادی اقدامات کو ایک جامع پالیسی کے تحت استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ دیرپا استحکام حاصل کیا جا سکے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک 180 دہشتگرد پناہ گاہوں اور 30 سے زائد اجتماع گاہوں کو تباہ کیا جا چکا ہے، جس سے دہشتگرد نیٹ ورکس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
تجزیے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو بھی سراہا گیا، جن کی زیر کمان افواج پیشہ ورانہ انداز میں کارروائیاں کر رہی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سفارتی اور حکومتی اقدامات کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہیں۔
مزید کہا گیا کہ پاکستان مؤثر بارڈر کنٹرول اور علاقائی تعاون کے ذریعے غیر قانونی نقل و حرکت پر قابو پا رہا ہے، جبکہ افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ اس کا فیصلہ افغان عوام خود کریں گے۔
رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ پاکستان کسی قسم کی رجیم چینج پالیسی پر یقین نہیں رکھتا بلکہ طویل المدتی امن کے لیے سیاسی عمل کو ضروری سمجھتا ہے۔
واشنگٹن ٹائمز کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت سول اداروں کی انسداد دہشتگردی صلاحیت کو مزید مضبوط بنا کر اور داخلی سیکیورٹی نظام کو غیر سیاسی بنا کر پاکستان اپنی فوجی کامیابیوں کو مستقل امن میں تبدیل کر سکتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








