مچھ کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے تین کانکن جاں بحق ہوئے، ڈی سی

ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں ایک کوئلہ کان کے اندر زہریلی گیس بھر جانے کے باعث تین کانکن دم توڑ گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کچھی کے مطابق کوئلہ نکالنے کے عمل کے دوران کان کی گہرائی میں اچانک زہریلی گیس بھر گئی، جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے تین کانکن بے ہوش ہو گئے اور بعد ازاں دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والے کانکنوں کی شناخت مراد بخش، علی حسن اور دلاور خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور مقامی افراد کی مدد سے کانکنوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں پیٹرول کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ہیلپ لائن قائم
واقعے کے بعد محکمہ معدنیات کے حکام نے متاثرہ کوئلہ کان کی لیز کا تفصیلی معائنہ کیا اور حفاظتی اقدامات میں کمی پائے جانے پر مذکورہ لیز کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی کچھی نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے سے متعلق مکمل تحقیقات جاری ہیں اور اس میں ملوث کسی بھی قسم کی غفلت کے ذمہ داران کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی
بلوچستان میں کوئلہ کانوں میں حفاظتی انتظامات کی کمی کی وجہ سے اس طرح کے واقعات پہلے بھی رونما ہوتے رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








