جمعہ، 17-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/29هـ (17-04-2026م)

تہران میں ایرانی صدر اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، خطے کی سلامتی پر تبادلہ خیال

17 اپریل, 2026 10:39

ایرانی صدر نے تہران میں پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے، جس میں جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک اہم سفارتی ملاقات ہوئی ہے، جس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران ایٹمی مواد کی حوالگی پر رضامند ہوگیا، معاہدہ ہوا تو پاکستان جاؤں گا، ٹرمپ

ملاقات کے دوران صدر مسعود پزشکیان نے خطے میں امن و استحکام کے قیام اور جنگ کو روکنے کے حوالے سے پاکستان کے مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے خاص طور پر اسلام آباد مذاکرات کے دوران ایرانی وفد کی بہترین میزبانی پر ریاست پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی صدر نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ایران خطے میں برادرانہ تعلقات اور استحکام کا خواہاں ہے اور وہ عالمی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گا۔

انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی یکجہتی ہی صیہونی حکومت کے مذموم مقاصد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے۔ صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کی ذمہ داری خود اس خطے کے ممالک کو اٹھانی ہوگی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔