جمعہ، 17-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/29هـ (17-04-2026م)

معروف قانون دان رضا کاظم انتقال کر گئے

17 اپریل, 2026 08:18

معروف قانون دان رضا کاظم لاہور میں انتقال کر گئے۔

ملک کے معروف قانون دان اور سماجی شخصیت رضا کاظم انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور 96 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔

رضا کاظم کا شمار ان شخصیات میں ہوتا تھا جنہوں نے قانون کے ساتھ ساتھ ادب اور فنون لطیفہ کے میدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ وہ ایک پڑھے لکھے اور سنجیدہ مزاج انسان تھے، انہوں نے کئی اہم کتابیں بھی تحریر کیں۔

انہوں نے سنجن نگر انسٹی ٹیوٹ آف فلاسفی اینڈ آرٹس کی بنیاد رکھی، جو آج بھی علمی اور فکری سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔

ان کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں، وکلا، ادیبوں اور سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔