سرکاری ملازمین اور افسران کیلئے بُری خبر؛ حکومت نے بڑا ریلیف ختم کر دیا

Bad news for government employees and officers; the government has withdrawn a major relief
ملک میں توانائی کے شعبے سے متعلق ایک اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت بجلی کے اداروں کے افسران کو دیے جانے والے مفت یونٹس ختم کر دیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے اس فیصلے کو عوامی مطالبے کی تکمیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام طویل عرصے سے اس سہولت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے، اور اب حکومت نے اس پر عملی اقدام اٹھا لیا ہے۔ یہ فیصلہ شفافیت اور مساوات کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت ایسے تمام اقدامات جاری رکھے گی جو ملکی معیشت اور عوامی مفاد میں ہوں۔ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا مقصد نظام کو بہتر اور منصفانہ بنانا ہے تاکہ کسی بھی طبقے کو غیر ضروری مراعات نہ دی جائیں۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے بھی بجلی کمپنیوں کے افسران کو دیے جانے والے مفت یونٹس کے خاتمے کو قانونی طور پر درست قرار دیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کو یہ سہولت ختم کرنا آئین کے خلاف نہیں ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










