لرنر اور ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big news for those applying for learner and regular driving licenses
پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے طریقہ کار میں بڑی آسانی کر دی گئی ہے۔
اب شہری ایک ہی دن میں لرنر پرمٹ اور ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔ اس فیصلے سے خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کو بڑا فائدہ ہوگا، جو پہلے طویل انتظار سے گزر کر لائسنس حاصل کرتے تھے۔
پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق نئی پالیسی کا مقصد عوام کو سہولت دینا اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے کے رجحان کو کم کرنا ہے۔ پہلے شہریوں کو لرنر لائسنس لینے کے بعد کم از کم 42 دن انتظار کرنا پڑتا تھا، جس کے بعد وہ ریگولر لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے تھے۔ اب اس شرط کو ختم کر دیا گیا ہے اور دونوں مراحل ایک ہی دن میں مکمل کیے جا سکیں گے۔
اس اقدام سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ زیادہ سے زیادہ لوگ قانونی طریقے سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں گے۔ اس سے سڑکوں پر نظم و ضبط بہتر ہوگا اور حادثات میں بھی کمی آنے کی امید ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے بتایا کہ بڑی تعداد میں حادثات ایسے ڈرائیورز کی وجہ سے ہوتے ہیں جن کے پاس لائسنس نہیں ہوتا۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پنجاب بھر میں لاکھوں موٹر سائیکل لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس کے باوجود اب بھی بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جو بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلا رہے ہیں۔ اسی لیے پولیس نے وارننگ دی ہے کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










