ہنگو میں ایف سی قلعے پر مسلسل حملے، چار جوان زخمی

ہنگو میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر بزدلانہ حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے چار جوان زخمی ہو گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے سمانہ میں واقع گلستان قلعہ پر دہشت گردوں نے ایک بار پھر حملہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے چار جوان زخمی ہوئے ہیں، جن کی شناخت حوالدار ساجد، لارنس نائیک محمد عارف، سلاہی فیاض اور حارث کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہنگو میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، دو دہشتگرد بھی مارے گئے
زخمی ہونے والے تمام جوانوں کو فوری طور پر موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کے یہ نڈر اہلکار گزشتہ تین روز سے دہشت گردوں کے منظم اور مسلسل حملوں کا سامنا کر رہے ہیں اور اپنی جانوں پر کھیل کر قلعے کا دفاع کر رہے ہیں۔
دہشت گردوں نے قلعے کو نشانہ بنانے کی بھرپور کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی فوری جوابی کارروائی نے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔
علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور دہشت گردوں کی تلاش کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








