اتوار، 19-اپریل،2026
اتوار 1447/11/02هـ (19-04-2026م)

خطے میں بھارت کی اسٹریٹجک اہمیت ختم، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا، ایشیا ٹائمز

19 اپریل, 2026 13:53

عالمی جریدے ایشیا ٹائمز نے بھارت کی غیر واضح خارجہ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کی اسرائیل نواز پالیسی نے بھارت کی نام نہاد اسٹریٹجک خودمختاری پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگی بادل چھٹ جانے کے بعد عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کے کردار کو بھرپور طریقے سے سراہا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب بھارت کی خارجہ پالیسی بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔

ایشیا ٹائمز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں انتہائی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس کی وجہ سے خطے میں پاکستان کی اہمیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ جب پاکستان عالمی امن کیلئے سرگرم تھا تو بھارتی سفارت کاری بالکل خاموش دکھائی دی۔

یہ بھی پڑھیں :  بھارتی سرپرستی میں افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کا گٹھ جوڑ پر گرفتار دہشت گرد کے انکشافات

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی گفتگو میں صرف اپنے مفادات یعنی تیل کی ترسیل اور سپلائی چین کے نظام تک محدود گفتگو کی جبکہ ان کے پاس امن کا کوئی ٹھوس منصوبہ موجود نہیں تھا۔

بھارتی وزیر خارجہ کا متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی محض رابطوں اور یقین دہانیوں تک محدود رہا اور وہ کسی بھی قسم کی عملی مداخلت کرنے میں ناکام رہے۔

ایشیا ٹائمز کے مطابق چین اور پاکستان کی مضبوط شراکت داری نے بھارت کی اسٹریٹجک اہمیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اب امریکہ کیلئے بھی بھارت پر مکمل اعتماد کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ خطے میں امن کا حقیقی ضامن ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔