اتوار، 19-اپریل،2026
اتوار 1447/11/02هـ (19-04-2026م)

سوئی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

19 اپریل, 2026 14:32

سوئی میں بارودی سرنگ کا ایک خوفناک دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے، جس نے ایک انسانی جان لے لی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لنجو کے مقام پر پیش آیا، جہاں زمین میں دبی ہوئی بارودی سرنگ اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : لکی مروت میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ، سات افراد زخمی

دھماکا اتنا شدید تھا کہ وہاں سے گزرنے والا شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ لیویز حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی شروع کی۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محب علی ولد جعفر خان چاکرانی کے نام سے کی گئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔