مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی عسکری قیادت کو خراج تحسین، والہانہ محبت کا اظہار، خصوصی دعائیں

مقبوضہ کشمیر کی جامع مسجد پمپور میں کشمیریوں نے پاکستان کی عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی اور مقبوضہ وادی کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی عسکری قیادت کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کو روکنے میں پاکستان کے کامیاب سفارتی کردار نے مقبوضہ وادی کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔
ضلع پلوامہ کی تاریخی جامع مسجد پمپور میں نماز کے بعد ایک جذباتی منظر دیکھنے کو ملا، جہاں بڑی تعداد میں کشمیریوں نے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ جنگ بندی، مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت اور عوام کا پاکستان کی سفارتکاری پر اظہارِ تشکر
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کی جانب سے عالمی امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہ رہے ہیں اور پاکستان کی عسکری قیادت کی درازی عمر اور کامیابی کیلئے گڑگڑا کر دعائیں مانگ رہے ہیں۔
اس موقع پر شرکاء نے اللہ تعالی کے حضور بھارتی حکمرانوں کے ظلم و ستم سے نجات اور مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی کیلئے بھی خصوصی التجائیں کیں۔
یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب پاکستان کی سفارت کاری کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے اور کشمیریوں نے اس کامیابی کو اپنی فتح قرار دیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








