جنگ بندی میں توسیع کیلئے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے سفارتی رابطے تیز

ایران اور امریکہ کے درمیان پندرہ روزہ عارضی جنگ بندی اپنی مدت پوری کرنے کے قریب ہے، پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر جنگ بندی میں توسیع اور مذاکرات کی بحالی کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری حالیہ تنازع میں طے پانے والی پندرہ روزہ عارضی جنگ بندی کی مدت کل ختم ہو رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب جیسے اہم ممالک اس وقت پسِ پردہ سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ کسی بھی طرح اس جنگ بندی کی مدت میں توسیع کرائی جا سکے۔
ثالثوں کی اولین ترجیح یہ ہے کہ فریقین کو دوبارہ میدانِ جنگ میں جانے سے روکا جائے اور مذاکرات کا وہ سلسلہ وہیں سے جوڑا جائے جہاں سے ٹوٹا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا امریکہ سے مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار
سفارتی حلقوں کے مطابق تمام ثالث ممالک اس وقت تہران اور واشنگٹن کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کوششوں کا ایک بڑا مقصد ایران کو مذاکرات کے دوسرے دور میں شامل ہونے پر آمادہ کرنا ہے، کیونکہ تہران کی شرکت کے بغیر کسی مستقل حل تک پہنچنا ناممکن ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اگرچہ صورتحال کافی پیچیدہ ہے، تاہم ثالث ممالک کو امید ہے کہ دونوں فریقین مزید تباہی سے بچنے کے لیے امن کی راہ اختیار کریں گے۔ آنے والے چوبیس گھنٹے خطے کے مستقبل کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل قرار دیے جا رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










