پیر، 20-اپریل،2026
پیر 1447/11/03هـ (20-04-2026م)

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

20 اپریل, 2026 09:54

کراچی: شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن کے وقت موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے، جس کے باعث دن کے اوقات میں گرمی کی شدت محسوس کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے، جس کی وجہ سے حبس بھی زیادہ محسوس ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس وقت شہر میں مغرب کی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو موسم کو کسی حد تک معتدل رکھنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔