اسلحہ لائسنس کی میعاد کا نیا نظام متعارف!!! شہریوں کی بڑی مشکل حل ہوگئی

New system for firearm license validity introduced!!! Major problem of citizens has been resolved
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کے لیے اسلحہ لائسنس کے نظام میں اہم تبدیلی کر دی ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق پہلے اسلحہ لائسنس کی میعاد ہر سال 31 دسمبر کو ختم ہو جاتی تھی۔ اس وجہ سے سال کے آخر میں تجدید کی درخواستوں کا دباؤ بڑھ جاتا تھا اور نظام پر اضافی بوجھ پڑتا تھا۔
اس پرانے طریقہ کار کے باعث ایک اور مسئلہ بھی سامنے آتا تھا کہ جو شہری سال کے دوران لائسنس حاصل کرتے تھے، انہیں اپنی مکمل مدت سے فائدہ نہیں ملتا تھا کیونکہ لائسنس ہر سال کے آخر میں خود بخود ختم ہو جاتا تھا۔
اب نادرا نے اس نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے۔ نئے نظام کے تحت اسلحہ لائسنس کی میعاد اب کیلنڈر سال کے بجائے اس کی اجرائی تاریخ سے شمار کی جائے گی۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ لائسنس جاری یا تجدید ہونے کے بعد وہ پورے 5 سال تک مؤثر رہے گا۔ اس تبدیلی کے بعد شہری اپنی مکمل مدت سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور انہیں سال کے آخر میں رش یا جلد بازی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












