ممتاز عالم دین علامہ مفتی محمد الیاس رضوی اشرفی انتقال کرگئے

A well-known religious scholar of Pakistan has passed away
اہلسنّت کے ممتاز عالم دین علامہ مفتی محمد الیاس رضوی اشرفی کا انتقال ہو گیا۔
عالم دین علامہ مفتی محمد الیاس رضوی کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے عثمان آباد رنچھوڑ لائن میں واقع محمدی گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں علمائے کرام، مشائخ، دینی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جنازے کے دوران مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ بعد ازاں مرحوم کو دارالعلوم نضرۃ العلوم میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ تدفین کے موقع پر بھی بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جو اپنے محبوب عالم دین کو افسردہ دل کے ساتھ رخصت کر رہے تھے۔
مختلف مذہبی و سماجی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ علامہ مفتی محمد الیاس رضوی اشرفی کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











