اٹک ریفائنری سے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی دوبارہ شروع، سپلائی بہتر ہونے کی توقع

پٹرول پمپ پر آئے شخص پر تھپڑوں کی بارش ہوگئی، ویڈیو وائرل
اسلام آباد: اٹک ریفائنری نے ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی ہے، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں بہتری آنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
کمپنی نے اس پیش رفت سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔
ریفائنری انتظامیہ کے مطابق کروڈ آئل کی سپلائی بحال ہونے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار اور ترسیل دوبارہ مکمل طور پر آپریشنل ہو گئی ہے۔
اس سے قبل خام تیل کی فراہمی معطل ہونے کے باعث اٹک ریفائنری کو اپنا مرکزی یونٹ بند کرنا پڑا تھا، جس سے یومیہ 32 ہزار 400 بیرل پیداوار متاثر ہوئی تھی۔
مرکزی یونٹ کی بندش کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی ترسیل رک گئی تھی، جبکہ اسٹاک میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا جس سے سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔
حکام کے مطابق اب آپریشن بحال ہونے کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی بہتر ہوگی اور مارکیٹ میں سپلائی کا دباؤ بھی کم ہو سکے گا۔
اٹک ریفائنری نے حکام اور شیئر ہولڈرز کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ پیداوار معمول کے مطابق جاری رکھی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








