کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ، تیز ہواؤں اور شدید گرمی سے متعلق این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

Heavy rains along with strong winds; the Meteorological Department has issued a major forecast
اسلام آباد: ملک بھر میں کل سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ممکنہ موسمی خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
الرٹ کے مطابق 5 مئی تک سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، بہاولپور، ملتان اور تربت شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال چار ماہ قبل جاری کیے گئے موسمی جائزے کے مطابق ہے اور درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 24 سے 29 اپریل کے دوران پنجاب کے بالائی اور وسطی اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان موجود ہے۔ مری، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور لاہور میں بارش متوقع ہے۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی اسی دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ گوادر سمیت ساحلی علاقوں میں موسم خشک رہے گا اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی 24 سے 29 اپریل کے دوران بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث لو لگنے، پانی کی کمی اور دیگر طبی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








