جمعرات، 23-اپریل،2026
جمعرات 1447/11/06هـ (23-04-2026م)

پنجاب کابینہ نے ڈومیسائل فیس میں اضافے کی منظوری دے دی

23 اپریل, 2026 13:16

پنجاب حکومت نے ڈومیسائل فیس میں نمایاں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

نئے فیصلے کے تحت ڈومیسائل کی بنیادی فیس 200 روپے سے بڑھا کر 550 روپے کر دی گئی ہے۔ اس میں 200 روپے سرکاری فیس، 300 روپے ای افیڈیویٹ اور 50 روپے سروس چارج شامل ہیں۔

حکومت نے ڈومیسائل کے حصول کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اب شہری گھر بیٹھے آن لائن درخواست دے سکیں گے اور فیس بھی e-Pay پنجاب کے ذریعے جمع کروانا ہوگی۔

 اس کے علاوہ ایک نئی موبائل ایپ بھی متعارف کروائی جا رہی ہے جس کے ذریعے درخواست دینا اور ادائیگی کرنا مزید آسان ہو جائے گا۔ اس نظام میں نادرا طرز کی ڈیجیٹل ویریفکیشن شامل ہوگی، جس سے جعلسازی کے امکانات کم ہوں گے۔

نئے نظام کے تحت ڈومیسائل کے اجرا کا وقت بھی کم کر دیا گیا ہے اور اب یہ دستاویز 2 سے 3 دن کے اندر جاری ہو سکے گی۔ اگر شہری کورئیر کے ذریعے ڈومیسائل حاصل کرنا چاہیں تو اس کے لیے اضافی چارجز بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ اسی طرح سکیورٹی پیپر، ڈیٹا ہوسٹنگ اور سسٹم مینٹیننس کے اخراجات بھی فیس میں شامل کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ خزانہ نے فیس میں اضافے پر کچھ تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ حکام نے فیس کے مختلف حصوں میں تضادات کی نشاندہی کرتے ہوئے مکمل تفصیل طلب کر لی ہے۔ خاص طور پر ای افیڈیویٹ اور دیگر چارجز کی وضاحت مانگی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔