سندھ میں بغیر روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

Big relief for vehicle owners!! How to get an e-registration card from home? Learn the complete method
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بغیر روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ایسی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جو درست روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر سڑکوں پر چل رہی ہیں۔
شرجیل میمن کے مطابق ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے چیئرمینز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ فوری طور پر کارروائی شروع کی جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹس کی معیاد ختم ہو چکی ہے، جس سے شہریوں کی جان و مال کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
سینئر وزیر سندھ نے واضح کیا کہ تمام گاڑیاں موٹر وہیکلز آرڈیننس کے تحت مکمل قانونی دستاویزات کے ساتھ ہی چلائی جائیں گی اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے حکومت نے ڈیجیٹل نظام متعارف کروا دیا ہے تاکہ شفافیت اور آسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
شرجیل میمن نے مزید بتایا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ اب آن لائن جاری کیے جا رہے ہیں، جس سے ٹرانسپورٹرز کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کو مختلف شعبوں میں سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات میسر آ سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










