جمعہ، 24-اپریل،2026
جمعہ 1447/11/07هـ (24-04-2026م)

شیخ القرآن مولانا اشرف علی کا انتقال ہوگیا

24 اپریل, 2026 08:22

دارالعلوم تعلیم القرآن راولپنڈی کے مہتمم جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی کا انتقال ہوگیا۔

مولانا اشرف علی دینی تعلیم اور تربیت کے شعبے میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے دارالعلوم تعلیم القرآن میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیں اور ہزاروں طلبہ کو علم دین سے روشناس کروایا۔ ان کی سادہ طبیعت، نرم لہجہ اور علم سے محبت نے انہیں طلبہ اور اہل علم میں خاص مقام دلایا۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ مولانا اشرف علی کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مرحوم کی طویل بیماری ان کے لیے درجات کی بلندی کا سبب بنے۔ انہوں نے دارالعلوم تعلیم القرآن اور اس سے وابستہ خاندان کی خدمات کو بھی سراہا اور دعا کی کہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔