اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

Big setback for PTI; a highly important leader joins the Pakistan Peoples Party
اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
گلگت بلتستان کی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
ان کی شمولیت کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ اور صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ موجود تھے، جہاں انہیں پارٹی کا علامتی مفلر پہنایا گیا۔
نذیر احمد ایڈووکیٹ نے اس موقع پر پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے باقاعدہ استعفیٰ بھی دیا۔ وہ جون 2023 سے گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکریٹری ساجد قریشی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ وہ احتجاجی سیاست اور منفی طرزِ سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور اب قومی مفاد کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










