کراچی یونیورسٹی روڈ بی آر ٹی منصوبہ، تعمیراتی دھول شہریوں کی صحت کیلئے خطرہ بننے لگی

کراچی میں جاری بی آر ٹی منصوبہ اب صرف ٹریفک مسائل تک محدود نہیں رہا بلکہ شہریوں کی صحت کے لیے بھی تشویش کا باعث بنتا جا رہا ہے۔
یونیورسٹی روڈ پر جاری چار سالہ تعمیراتی کام نے روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اس روٹ سے گزرنے والے شہری مسلسل گرد و غبار کا سامنا کر رہے ہیں۔
علاقے میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔ سڑک کی کھدائی اور غیر مکمل تعمیرات کے باعث گاڑیوں کی رفتار کم ہو گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل دھول اور مٹی کی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ کئی افراد کھانسی، الرجی اور سینے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
جناح اسپتال کے جنرل فزیشن عمار دانش کے مطابق تعمیراتی کام کے دوران اٹھنے والی دھول سانس کی بیماریوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال بچوں اور بزرگوں کے لیے زیادہ خطرناک ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ تاخیر سے نہ صرف ٹریفک بلکہ صحت کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر بہتر منصوبہ بندی اور ٹھیکیداروں کی نگرانی کی جائے تو یہ منصوبہ جلد مکمل ہو سکتا ہے اور شہریوں کو ریلیف مل سکتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










