پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

No meeting between Iran and the United States has been scheduled in Pakistan, says spokesperson for Iran’s Foreign Ministry
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انکا کہنا ہے کہ یرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں، عباس عراقچی پاکستانی اعلیٰ سطح قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کی بحالی کیلئے ثالثی، سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، ایران اور امریکا کے درمیان کسی ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اپنا مؤقف پاکستان کے ذریعے آگے پہنچائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












