نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ن لیگ کے مقامی رہنما حاجی صدرے قتل

A key leader of the Pakistan Muslim League (N) has been killed
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی تحصیل کبل کے علاقے سیگرام میں فائرنگ کے واقعے میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنا کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حاجی صدرے کے نام سے ہوئی ہے، جو علاقے میں امن کمیٹی کے سابق رہنما بھی رہ چکے ہیں۔
فائرنگ کے اس واقعے میں حاجی صدرے کے ساتھ موجود ان کے چچا زاد فرید خان بھی زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











